اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز ایک مخصوص طبقے تک محدود ہیں، اس لیے حالات بہتر ہوتے ہی اسکول کھولنے چاہییں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیوں کیا، وجہ سامنے آگئی، شفقت محدود نے آن لائن کلاسز کو محدود قرار دے دیا۔
انھوں نے کہا اسکول کھولنا ایک چیلنج ہے، 15 تک اسکول کھولیں گے اور جب تک مسلسل صحت کی صورتحال کا تجزیہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے، اگر بیماری کی شدت کم ہوتی ہے تو اس میں کئی فارمولے ہیں جس کے تحت پہلے بڑی کلاسز کو شروع کرسکتے ہیں۔