ریاض: سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر 16 ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سفری پابندی کی وجہ ان ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافہ بتائی جارہی ہے۔
گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں کے لیے جن ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں لبنان، شام، ترکی، ایران، افغانستان، بھارت، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، عوامی جمہوریہ کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویت نام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔
ان ممالک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کووڈ 19 کے روزانہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔