کیا 15 ستمبر کو اسکول کھل جائیں گے؟ سعید غنی کا بڑا بیان

کراچی: وزیر تعلیم، سندھ سعید غنی نے واضح کیا کہ اگر کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہوئے، تو 15 ستمبر سے بھی اسکول نہیں کھولیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں اسکولوں کے کھلنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، سعید غنی کے بیان نے عندیہ دے دیا کہ اسکولوں کی بندش میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یاد ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، البتہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 15 سمتبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ ممالک میں کورونا دوبارہ سے پھیلا ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے، اگر حالات خراب ہوئے تو ہوسکتا ہے 15ستمبر کو بھی اسکول نہ کھولیں۔

saeed ghaniاسکولسعید غنی