ریال میڈرڈ نے اسپینش فٹ بال لیگ جیت لی، ٹیم کا بھرپور جشن!

میڈرڈ: ریال میڈرڈ نے اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اہم میچ میں ولار ریال کو دو ایک سے شکست دی، بینزم نے دو گول اسکور کیے۔ کامیابی پر ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔
ریال میڈرڈ اور ولار ریال کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔ ریال میڈرڈ کے بین زیم نے 29 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
بین زیم نے ہی 77 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کردیا، مخالف ٹیم کے ابورا نے 83 ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی مگر یہ کوشش بے سود ثابت ہوئی۔ ریال میڈرڈ نے آخری لمحات میں شاندار دفاع کیا اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا،
کامیابی پر کھلاڑیوں نے اپنے کوچ اور سابق معروف بین الاقوامی فٹ بالر زین الدین زیڈان کو اُچھال اُچھال کر بھرپور جشن منایا۔

Riyal MadridSpanish football leagezaidan