فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق آرمی چیفس و دیگر کے اعزاز میں استقبالیہ

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر آرمی چیفس اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے استقبالیے میں سابق آرمی چیفس سمیت بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی قومی استقامت مضبوط بنانے میں کردار کو سراہا۔
شعبۂ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پیچیدہ سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔
سابق فوجیوں نے بھی پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن اور خوش حالی کے لیے کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔