نجی اسکول 15 اگست کو نہیں کھلیں گے: ڈی جی پرائیویٹ اسکولز

کراچی: ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے کہا ہے کہ 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پرائیویٹ اسکولز، منسوب صدیقی نے مختلف نجی اداروں کے دعووں اور اعلانات کو رد کر دیا۔
منسوب صدیقی نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کریں، حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اسکولز کو آگاہ کیا ہے کہ والدین کو کورس اور دیگر اشیاء کے لئے پابند نہ کیا جائے۔
منسوب صدیقی کے مطابق والدین اپنی سہولت کے مطابق جہاں سے چاہئیں خریداری کریں

karachiSchoolsSchools in Karachi