اسلام آباد: گزشتہ دنوں فٹ بالر محمد ریاض کے حالت سے مجبور ہوکر جلیبیاں بیچنے کی خبر سامنے آئی تھی، جس پر وزیراعظم نے فٹ بالر کو اسلام آباد بلالیا تھا۔
جلیبیاں بیچنے والے ہنگو کے فٹ بالر محمد ریاض کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا جب کہ وزیراعلیٰ کے پی نے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محمد ریاض کو کوچ بھرتی کرنے کا آرڈر بھی جاری کیا۔
گنڈاپور نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کو ٹریننگ دیں گے، ریاض جیسے لوگ ہمارا سرمایہ ہیں، اس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔