اب چین کو ڈرانے، دھمکانے کا وقت ختم ہوگیا: صدر شی جن پنگ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ اب چین کو ڈرانے، دھمکانے کا وقت ختم ہوگیا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے عالمی طاقتوں کو واضح پیغام دیا۔
چینی صدر نے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ڈرانے دھمکانے کا دور اب ختم ہوگیا اور جس کسی نے بھی پارٹی اور چینی عوام کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی، اسے بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب میں چینی صدر کے ساتھ پارٹی کی سینئر قیادت نے بھی شرکت کی جب کہ چینی صدر نے اپنے خطاب میں پارٹی کی جانب سے چین کو تباہ کن جاگیردارانہ سسٹم سے نجات دلانے اور سوشل مارکیٹ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ صرف سوشلزم ہی چین کو محفوظ بنا سکتا ہے اور ایک یہی طریقہ کار چین کو ترقی دے سکتا ہے۔
انہوں نے پیغام دیا کہ بیرونی طاقتوں کے خلاف پنجہ آزمائی میں کسی کو بھی چینی قوم کی رِٹ اور طاقت کو کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔

100 سال مکملچین کے صدرشی جن پنگکمیونسٹ پارٹی آف چائنا