صدرعارف علوی کا کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا، اور وہاں موجود بے گھر افراد کے ساتھ کھانا بھی تناول کیا۔
صدر مملکت نے پناہ گاہ پر عوامی خدمت کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مزدوروں سے ملاقات کی۔


صدر مملکت پناہ گاہ میں مکین لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے، کھانا کھایا اور ان سے انتظامات کے بارے پوچھا۔
ڈاکٹر عارف علوی سے پناہ گاہ کے مکینوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کے عوامی فلاحی اقدام کو سراہا۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کیلئے غریب نواز پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے، غریب اور نادار افراد کی مدد کے لیے بیت المال مزید اقدامات کرے۔

President Arif Alvi visited Shelter house in korangi