روم: کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
ویٹی کن کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کئی روز سے برونکائٹس نامی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے باعث انہیں جمعہ کو صبح ایک ملاقات میں بات چیت میں دشواری کا سامنا رہا۔
جس کے بعد پوپ فرانسس طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں داخل ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اگلے 3 روز کے لیے پوپ فرانسس کی طے شدہ تمام ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو اسپتال میں ضروری ٹیسٹ اور ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے۔