کابل: حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات ختم ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا۔
حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا کے قریباً تمام ممالک میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہوتی ہے، افغانستان میں ایک پارٹی کی حکومت ہونی چاہیے، عمران خان نے جرأت مندانہ طور پر کہا کہ افغان جنگ میں جانا غلطی تھی، بھارت کو چاہیے وہ بھی اس سے سیکھے، امریکا کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے اور فوجی اڈے نہ دینے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنج شیر میں اب بھی بہت سے ممالک سازشیں کررہے ہیں، فرانس کا اس میں ہاتھ ہے، گلبدین حکمت یار نے کہا کہ بیرونی افواج کے نکلنے کے بعد افغان عوام بہت خوش ہیں۔