وزیراعظم کا تسلی بخش جواب، ترقیاتی فنڈز کیس نمٹادیا گیا

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس نمٹادیا۔
سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ سیکریٹری خزانہ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جس میں وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی خبر کی تردید کردی۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کا جواب کافی مدلل ہے، جسٹس فائز اور وزیراعظم ایک مقدمہ میں فریق ہیں، ہم وزیراعظم آفس کنٹرول کرنے نہیں بیٹھے۔
سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کا جواب تسلی بخش قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا مقدمہ نمٹادیا۔

development funds casePM Imran KhanSupreme court of Pakistan