اگست میں پاکستان کی ترسیلات زر 2 ارب سے زائد رہیں، اسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل 15 ویں مہینے اگست میں 2 ارب روپے سے زائد کی رقوم وطن بھیجی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیئے کے مطابق اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 92 لاکھ ڈالرز کم رہیں۔
اعلامیئے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے 69 کروڑ کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں، عرب امارات سے 51 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کا اعلامیئے میں مزید کہنا ہے کہ اگست میں برطانیہ سے 35 کروڑ ڈالرزکی ترسیلات بھیجی گئیں، دیگر خلیجی ممالک سے 28 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔
اعلامیئے میں اسٹیٹ بینک آف نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکا سے 27 کروڑ، یورپی ممالک سے 29 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

Pakistan's remittances exceed Rs 2 billion in August: SBP