Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے،اسٹیٹ بینک

کی طرف سے ویب ڈیسک پر اکتوبر 21, 2021

کراچی:اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستمبر میں 1.13 ارب ڈالر رہا، جو اگست2021 میں 1.47 ارب ڈالر تھا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.4 ارب ڈالر رہا۔ درآمدی بل میں اضافہ بڑھتی ہوئی اشیاء و توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے ہوا۔
ستمبر2021میں پاکستان نے40 کروڑ امریکی ڈالر ویکسین کی خریداری میں خرچ کیے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 1 ارب ڈالر کی ویکسین خریدی گئی۔
ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 7 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر برآمدات 31 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ خدمات کی برآمدات 6 سے 7 ارب ڈالر کی ہوں گی۔
رواں مالی سال کے آخر تک 32 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ہوں گی۔ مجموعی طور پر ترسیلات زر، اشیاء و خدمات کی برآمدات 70 ارب ڈالر کی ہوں گی۔ رواں مالی کی دوسری ششماہی میں چینی، گندم، کپاس کی درآمد کم ہوں گی۔

Pakistan's current account deficit has narrowedsays SBP
  • خاص خبریں
  • کاروبار
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر کی منظوری

برطانیہ کا امریکا پر انحصار ختم کرکے فوجی تیاریاں شروع کرنے کا عندیہ

لازوال عشق: عائشہ عمر کا متنازع رئیلٹی شو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا

سلطان گولڈن نے مزید دو نئے ورلڈ ریکارڈز قائم کردیے

بونیر کو تباہ ہونے سے بچایا جائے

گرم علاقوں کے بچوں کی تعلیمی صلاحیت پر منفی اثرات پڑنے کا انکشاف

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں