اوٹاوا: ملک عزیز کے لیے یہ خبر تازہ ہوا کے خوش گوار جھونکے سے کم نہیں کہ اس برس جنوری سے ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کینیڈا کے اعدادوشمار سے پتا چلا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی اشیا کا حجم 313 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ چکا جب کہ پچھلے سال جنوری سے ستمبر تک کینیڈا بھجوائی گئی پاکستانی برآمدات کا حجم 237.1 ملین ڈالر رہا تھا۔
اس امر کا اظہار کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے منعقدہ ماہانہ ای کچہری کے دوران کیا گیا، جس کا اہتمام کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹورنٹو، وینکوور اور مانٹریال میں منعقدہ پاکستانی قونصل خانوں کی معاونت سے کیا۔