اسلام آباد: ایس ای سی پی میں مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال مارچ سے 11 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 2,90,041 تک پہنچ گئی۔ نئی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 2.80 ارب روپے ہے۔
پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں 57 فیصد، سنگل ممبر کمپنیاں 39 فیصد رجسٹرڈ ہوئیں جب کہ پنجاب میں 1,488 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسلام آباد میں 552، سندھ میں 447، گلگت بلتستان میں 233 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
خیبر پختون خوا میں 224 اور بلوچستان میں 49 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست رہا، 606 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ 58 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
چین، برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے سرمایہ کار کمپنیوں میں شامل ہوئے۔