اسلام آباد:چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی آج سے کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کسٹم حکام کے مطابق ٹریڈ کلیئرنگ کے لئے ہدایات موصول ہوئی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی پر پیدل آمد و رفت منظم بنانے کے لئے ایس او پیز تیار کر لیے ہیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق پاکستانیوں کی آمد کی صورت میں کورونا ایس او پیز کے لئے ہیلتھ ٹیمیں بارڈر پر موجود ہیں