اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، جانبدار نہیں، 7 ارکان کو ویڈیوز دیکھ کر معطل کیا۔
میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایوان کو قواعد و قانون کے مطابق چلاؤں گا، قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں، ایک دوسرے کو سنا جائے بجٹ پر فیصلہ عوام کریں، حکومت، اپوزیشن دونوں ایوان کے ڈیکورم کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو برابر کا موقع دیتا ہوں، 2020 میں 114 گھنٹے حکومت کو ملا 103 گھنٹے اپوزیشن کو ملا، ہاؤس چلانے کے لیے کسی کو اٹھا کر ایوان سے باہر تو نہیں پھینک سکتا، کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ایوان کے تقدس کے لیے قدم اٹھایا۔