عمرشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، جواد شریف

کراچی:‌ ملک کے لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے ’ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ویزا مل گیا ہے، ایئر ایمبولینس کیلئے پراسس جاری ہے۔
جواد عمر کا مزید کہنا ہے کہ بیرونِ ملک روانگی کیلئے ویزے مل گئے ہیں، والد کی طبیعت بہتر ہے، جلد علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ عُمر شریف اس وقت متعدد بیماریوں کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ بیرونِ ملک سرجری کے لیے اُنہیں جلد از جلد امریکی ویزا جاری کریں۔
اس حوالے سے گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ عمر شریف اور ان کے اہلِ خانہ کو امریکا کے ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں

Jawad SharifOmar Sharif is better than before