تاسلام آباد:وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے واشنگٹن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات پر بہت کوششیں کی۔ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ ہمارےپاس ڈیٹا بیس آ گیا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے۔عوام کوآٹا،چینی اور دالوں پر سبسڈی دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے ساتھ اچھی اور مثبت ملاقات ہوئی۔ ہم نے بہت سے شعبوں میں گروتھ کا ہدف حاصل کیا،آئی ایم ایف کو تفصیلات دے دی ہیں۔
آئی ایم ایف سے کہا ہم جو اعداد و شمار دے رہے ہیں،اسے ویلیڈیٹ کرے۔ توانائی سیکٹر سے متعلق معاہدے ہو گئے،تفصیلات 2،3 روز میں سامنے آئیں گی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے آئے ہیں۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے پروگرام پر پیشرفت کو سراہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ترکی سے زراعت،تعمیرات اور سیاحت کے شعبے میں تعاون پر بات ہوئی، انہوں نے ٹیکسوں سے متعلق بھی مدد کی پیش کش کی ہے
شوکت ترین کا کہنا ہے کہ امریکی معاون وزیر خارجہ سےبھی ملاقات ہوئی۔ امریکی معاون وزیر خارجہ سے کہا کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے