سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
قابض فوج نے آپریشن کے دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ضلع پلوامہ اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا گیا اور 13 جولائی 1931 میں شہید ہونے والے 22 نوجوانوں کی یاد میں تقاریب کا انعقاد ہوا۔