وائس آف سندھ اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے درمیان ایم او یو سائن

کراچی: نیشنل یوتھ اسمبلی کی ٹیم نے آج وائس آف سندھ کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج دانیال جیلانی کی قیادت میں نیشنل یوتھ اسمبلی (سندھ چیپٹر) کی ٹیم نے وائس آف سندھ کے دفتر کا دورہ کیا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون سے ملاقات کی۔

دونوں اداروں کے درمیان پاکستانیت اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے، وائس آف سندھ کی جانب سے ناجیہ میر اور نیشنل یوتھ اسمبلی کی جانب سے دانیال جیلانی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

بعد ازاں وائس آف سندھ کی جانب سے اپنے آغاز سے اب تک کی سرگرمیوں پر ایک مفصل رپورٹ پیش کی گئی، جس کے بعد ڈاکٹر عمیر ہارون کی خصوصی پیش کش، جناح تم درست ہو کی اسکرینگ کی گئی۔
ناظرین کی جانب سے چودہ اگست کے حوالے سے تیارہ کردہ اس خصوصی پلے کو سراہا گیا۔
نیشنل یوتھ اسمبلی (سندھ چیپٹر) نے اس دورہ کو خوش گوار اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ ساتھ ہی اپنی اب تک کی سرگرمیوں اور کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

National Youth Assemblyنیشنل یوتھ اسمبلیوائس آف سندھ