استنبول: آیا صوفیہ مسجد میں 86 سال بعد نماز جمعہ ادا کی گئی، اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں، ہزاروں لوگوں نے نماز پڑھی۔ نماز سے قبل خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ موؑذن نے مینار پر چڑھ کر اذان دی۔ ہزاروں لوگوں نے مسجد کے باہر نماز ادا کی۔
کورونا خدشے کے پیش نظر صدر اردوان سمیت تمام ہی لوگوں نے ماسک پہنے ہوئے تحے۔ ترک صدر نے انتہائی خوبصورت انداز میں کلام پاک کی تلاوت بھی کی۔
اس عمارت کو 532 عیسوی میں بازنطینی بادشاہ نے بطور ایک گرجا گھر تعمیر کروایا تھا۔ آیا صوفیہ مسجد کو 1935 میں مصطفیٰ کمال اتاترک نے میوزیم کا درجہ دے دیا تھا۔
یہ عمارت 1500 سال قدیم ہے اور دُنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ہر سال 30 لاکھ سیاح یہاں آتے ہیں۔