Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل، زرداری کے خلاف ایک اور نیب ریفرنس دائر!

کی طرف سے ویب ڈیسک پر اپریل 27, 2021

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب نے ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔
قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔ زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کے سابق اسٹینوگرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرکے 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، کرپشن کے پیسے سے آصف زرداری نے گھر بھی خریدا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2015 میں اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ بھیجی گئیں۔ معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی گئی، جس نے آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمے دار قرار دیا۔

Asif ali zardariCo Chairman PPPEx President of Pakistanfake account scandalNab reference
  • پاکستان
  • خاص خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے لازوال افکار

پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

خوبصورتی کیلئے اداکارائوں کی طرح اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں، ایاز سموں

کیا ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں؟

ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں