چیئرمین نیب کا روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پر روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر سے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ امریکا کے شہر نیویارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
خاص طور پر تحقیقات میں ان وجوہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جن کے باعث حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ ان ذمے داران کا بھی تعین کیا جائے گا، جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی اور امریکا کے شہر نیویارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

#Chairman Nab#PIA#Roosevelt hotel