ہریانہ: بھارت کے انتہا پسند مسلمانوں کو مذہبی عبادت بھی آزادی کے ساتھ ادا کرنے دینے کے روادار نہیں، بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بار پھر انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نماز جمعہ کے اجتماعات سے روکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے علاقے گڑگاؤں میں نماز جمعہ کے لیے مختص گراؤنڈ پر ہندو انتہاپسند تنظیم نے دیوالی کی تقریب سجالی، جس میں بی جے پی رہنما کپل مشرا نے بھی شرکت کی۔
ہندو انتہاپسند تنظیموں کی شکایت پر 8 مقامات پر حکومت نے نماز جمعہ کی ادائیگی کا اجازت نامہ واپس لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے عوامی شکایات پر باقی مقامات پر بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگ سکتی ہے۔