عوام ہمارے ساتھ، کسی میں کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی طاقت نہیں، مُراد علی شاہ

سجاول: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسی میں طاقت نہیں جو کراچی کو سندھ سے الگ کرے۔
وزیراعلی سندھ نے سجاول میں مین سیم نالے کا دورہ کیا اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کسی میں طاقت ہی نہیں کہ کراچی کو سندھ سےالگ کرے، سندھ کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش بہت ہوئی ہے اور نقصان بھی ہوا ہے، کمیٹی ضلع کے نقصان کا تخمینہ لگائے گی اور نقصان کے ازالے کے لیے پیکیج دیا جائے گا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہوں، لازمی بارشوں میں نکلوں گا، لانگ بوٹ اور رین کوٹ پہنوں گا۔