اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مفتی تقی عثمانی کا اہم بیان

کراچی: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو اپنی آبادی والے علاقے میں عبادت گاہ برقرار رکھنے کا حق ہے۔
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بنا ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بناسکتے ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ ’لیکن حکومت کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے خاص طور پر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری کی آبادی بہت کم ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے اس نازک وقت میں کیوں ایسے شاخسانے کھڑے کیے جاتے ہیں، جن سے انتشار پیدا ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

MandirMufti taqi