لاہور: سالہا سال سے اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والے مفتی قوی کی جانب سے اس ویلنٹائن ڈے پر راکھی ساونت سے نکاح کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
مفتی قوی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی جینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کرنے جارہے ہیں۔
مفتی قوی کا مزید کہنا تھا کہ نکاح کی یہ تاریخ راکھی ساونت کی جانب سے ہی مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے دنوں راکھی ساونت نے پاکستان آنے کے حوالے سے بیان دیا تھا جب کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ راکھی ساونت پاکستان آئیں گی۔