معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
لیکن مفتی عبدالقوی نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔
روزنامہ دی نیوز کے نمائندے ندیم شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ "کورین خاتون کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیو ‘فیک’ [جعلی] ہے”۔
ن کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نےمقبوضہ کشمیر میں غیرانسانی مظالم پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف بیان دیا ہے ، ایک لابی ان کے خلاف سرگرم ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ لابی نے ایڈیٹ کرکے کسی اور کے دھڑ پر ان کا چہرہ لگا دیا ۔
مفتی قوی کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ویڈیو برطانیہ کے ایک یوٹیوب چینل نے اپ لوڈ کی اور اس کے چینل کے مالک حماد نے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔
مفتی قوی اس سے قبل بھی کئی بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت رہ چکے ہیں۔