مفتی منیب کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے گزارش

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین، ممتاز عالم دین اور تنطیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے گزارش کی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں، دُوراندیشی کا ثبوت دیجیے۔
ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، ازخود نوٹس، سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنے والوں پر بھی لاگو ہوگا۔
مفتی منیب نے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے۔

Mufti Muneeb ur RehmanRequest to Chief JusticeUmar Ata Bandial