لاہور: عدالت عالیہ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع دے دی، عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کی کورونا کی رپورٹ تو نیگیٹو آگئی پھر وہ کیوں حاضر نہیں ہوئے۔
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طبی ماہرین کے مطابق کورونا کی دو رپورٹس نیگیٹو آئیں تو مریض کو صحت یاب سمجھا جاتا ہے۔ شہباز شریف کی ٹیسٹ رپورٹ تو نیگیٹو ہے لیکن ان میں ابھی بھی کورونا کی علامات ہیں، صحت مکمل ٹھیک نہیں۔ مزید دلائل سننے کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع دے دی۔