کراچی: ٹی وی کی تیزی سے مقبول ہوتی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی خوبصورتی پر دلچسپ اظہار خیال کیا ہے۔
اداکارہ مومنہ اقبال نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اسکول سے لے کر انڈسٹری تک خوبصورتی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر میں خوبصورتی نے کوئی خاص مدد نہیں کی بلکہ خوبصورتی نے زیادہ تر کیریئر پر منفی اثر ہی ڈالا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ کے آس پاس کے لوگ غیر محفوظ اور حسد کا شکار ہوجاتے ہیں اور آپ ان سے برائی محسوس کرنے لگتے ہیں، اس طرح خوبصورتی نے صرف ان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں جس کا تجربہ اپنی زندگی میں متعدد بار کیا ہے۔