کراچی: پنجابی زبان میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے باکس آفس پر تہلکہ مچارکھا ہے، اس نے پہلے ہفتے میں پوری دنیا میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ بزنس کرکے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی فلمیں جتنا بزنس اپنی ریلیز سے لے کر آخر تک کرپاتی ہیں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے اتنا بزنس ایک ہفتے میں کرلیا ہے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ اس رقم میں سے 40 کروڑ روپے عالمی سطح پر جمع ہوئے ہیں۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے حوالے سے فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ میگا بجٹ فلم آنے والے دنوں میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کرکے مزید ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔
یو اے ای باکس آفس پر فلم پہلے نمبر پر ٹرینڈنگ کررہی ہے جب کہ شمالی امریکا اور کینیڈا سے اب تک فلم 5 لاکھ ڈالر سمیٹ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر فلم کی انتظامیہ اور ڈسٹری بیوٹرز میں کشمکش جاری نہ ہوتی تو فلم اب تک 60 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہوتی۔