چوری اور گم ہونے والی اشیا کا اچانک مل جانا ایک خوش گوار احساس ہے، البتہ چودہ برس قبل گم ہونے والے پرس کے بازیافت کی کہانی انوکھی ہے۔
گزشتہ دونوں بھارتی پولیس نے ایک شہری کا 14 سال قبل چوری ہونے والا پرس ڈھونڈ لیا۔
ہیمانت پڈالکار نامی شہری کا پرس 2006 میں ممبئی کی لوکل ٹرین میں دوران سفر چوری ہوگیا تھا، جس میں 900 روپے موجود تھے۔
ہیمانت کو 14 سال بعد اب ریلوے پولیس کی کال موصول ہوئی، جس میں یہ خوش خبری سنائی گئی کہ ملزم گرفتار ہوگیا ہے اور بٹوا مل گیا ہے۔
لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہیمانت پڈالکار نے پولیس اسٹیشن جا کر اپنا بٹوا وصول کیا۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ اس میں 900 روپے اب بھی موجود تھے، مگر جو 500 کا نوٹ تھا، وہ بند ہوگیا ہے۔
ہیمانت پڈالکار نے کہا کہ وہ یہ نوٹ ایکسچینج کروا لیں گے اور یوں ان کا نقصان کم ہوجائے گا۔