لاہور: 14 اگست کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میں رونما ہونے والے کیس نے نیا موڑ لے لیا، اس واقعے میں اب تک ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ریمبو اچانک ولن بن گئے۔
متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے ہیرو کو ولن بنادیا۔ عائشہ اکرم نے تمام واقعے کا ذمے دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرادیا۔
متاثرہ خاتون عائشہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروادیا، جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔
عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فی الحال اس کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔