Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

اب مائیکرو سافٹ اکائونٹ کے لئے پاس ورڈ کی ضرورت نہیں

کی طرف سے ویب ڈیسک پر ستمبر 17, 2021

مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ اس کے تمام صارفین اپنے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ کے لیے پاس ورڈ کو ختم کرکے سائن ان ہونے کے لیے دیگر طریقہ کار استعمال کرسکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے 2021 کے شروع میں کاروباری اداروں کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی گئی تھی مگر اب تمام صارفین کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔
اب صارفین کو پاس ورڈ یاد رکھنے یا پاس ورڈ منیجر استعمال کرنے کی بجائے مائیکرو سافٹ اتھنٹیکیٹر ایپ ونڈوز ہیلو کو استعمال کرسکیں گے۔
اس ایپ سے صارفین کو ایک سیکیورٹی کی یا ایس ایم ایس یا ای میل کوڈز فراہم کیے جائیں گے۔
اس طرح صارفین مختلف سروسز جیسے ون ڈرائیو، آؤٹ لک مائیکرو سافٹ فیملی سیفٹی اور ایکس باکس سیریز ایکس ایس میں اس ورڈ کے بغیر سائن ان ہوسکیں گے۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ سہولت آئندہ چند ہفتوں تک تمام صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق ونڈوز ہیلو سے اکاؤنٹ کو منسلک کرنے کے بعد پاس ورڈ کو سوئچ آف کیا جاسکے گا۔
اس کے لیے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ سیکیورٹی آپشن اور وہاں ایڈیشنل سیکیورٹی میں جانا ہوگا جہاں اکاؤنٹ کو پاس ورڈ لیس آپشن پر سوئچ کرسکیں گے۔
صارفین پاس ورڈ کو دوبارہ ری ایکٹیویٹ کرسکیں گے مگر کمپنی کے مطابق سائن ان کے دیگر طریقے زیادہ محفوظ ہوں گے۔

Microsoft account no longer requires a password
  • خاص خبریں
  • سائنس ٹیکنالوجی
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

برمنگھم میں آسمان گلابی ہونے سے شہری حیران و پریشان

کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح ہوگیا

طاقتور فوج، محفوظ پاکستان

امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت ناکام

پہلی نظر، نئی زندگی

امریکی گلوکارہ جینفر گروٹ کی تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل

میں بہت فلمی، کوئی شہزادہ آئے مجھے بگی پر بٹھاکر لے جائے، حریم فاروق

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں