چنائے: کورونا وائرس کے بعد دُنیا کا طرز زندگی یکسر ہی تبدیل ہوگیا ہے، لیکن کچھ تخلیق کاروں نے اس حوالے سے اپنے فن کے خوب جوہر دکھائے ہیں۔ پہلے کورونا برگر متعارف کرایا گیا تھا اور اب ماسک پراٹھے بھی سامنے آگئے ہیں۔
گویا ہم آپ کو ایک ایسے ماسک کے بارے میں بتائیں گے، جسے آپ کھا بھی سکتے ہیں، یہ سننا واقعی عجیب لگ رہا ہوگا لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ‘ماسک کی طرح دکھنے والے پراٹھے’ خوب وائرل ہورہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک ریسٹورنٹ میں ‘ماسک پراٹھا’ یعنی ماسک کی طرح دکھنے والے پراٹھے مل رہے ہیں۔
اس ریسٹورنٹ میں ماسک کی طرح دکھنے والے 2 پراٹھوں کے ساتھ گریوی 50 روپے میں ملتی ہے جب کہ اس طرح کے پراٹھوں کو بنانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر ‘ماسک پراٹھے’ وائرل ہورہے ہیں اور صارفین کی جانب سے آگاہی کے اس نئے انداز کو خوب سراہا بھی جارہا ہے۔