جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں، مجھے سنا جائے، مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ حوصلہ نہیں تو سوچ سمجھ کر بلانا چاہیے، میں کھڑی ہوں، بلایا ہے تو جواب بھی سنیں، نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں، واپس نہیں جاؤں گی۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں، مجھے سنا جائے، جواب دیے بغیر نہیں جاؤں گی، نیب نے گیٹ بند کرلیا، جواب دینے آئی ہوں، دروازہ کھولیں۔
مریم نواز کی نیب لاہور آفس پیشی پر لیگی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد متحرک رہی، رائیونڈ سے بڑے قافلے کی صورت میں نیب آفس آمد پرکارکن پُرجوش دکھائی دیے۔
نیب آفس کے باہر لیگی کارکن مشتعل ہوگئے، پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، بیریئر توڑنے کی کوشش اور پتھراؤ بھی ہوا، متوالوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
کشیدہ صورت حال کے پیش نظر نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی، پتھر لگنے سے لیگی رہنما کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حوصلہ تو رکھو، اگر اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، میں کھڑی ہوں، بلایا ہے تو جواب بھی سنیں، نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں، واپس نہیں جاؤں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں، مجھے سنا جائے، جواب دیے بغیر نہیں جاؤں گی، نیب نے گیٹ بند کرلیا، جواب دینے آئی ہوں، دروازہ کھولیں۔
دوسری جانب نیب نے لیگی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ پر مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ مریم نواز، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج ہوگا۔

مریم نوازنیب پیشی