کراچی: ٹیکنالوجی کی صنعت کے مشہور اور قابل اعتماد نام منشا برادرزکی جانب سے کراچی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں منشا برادرز کی جانب سے فخریہ انداز میں این ای سی مصنوعات میں اپنی تازہ ترین لائن کے اجراء کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں معزز مہمانوں اور میڈیا کے نمائندگان کی موجودگی، بصیرت انگیز تقاریر اور کاروباری مواصلات کے شعبے میں جدت اور رابطے کی حدود کو آگے بڑھانے کے لیے برانڈ کے عزم کو اجاگر کرنے والی تازہ ترین مصنوعات نے مزید جان ڈال دی۔
تقریب کا آغاز مہمانوں کے اندراج کے پُرکشش عمل سے ہوا، جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، میزبان حرا خان نے مہمانوں اور حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں کی جانے والی اس جدید ترین پیش رفت کی نقاب کشائی کی۔
بعدازاں ڈائریکٹر منشا برادرز طاہر لون نے اسٹیج سنبھالتے ہوئے نہایت جوش و خروش سے نئی مصنوعات کو حاضرین سے متعارف کراتے ہوئے کہا ”منشا برادرز مارکیٹ میں انقلابی تبدیلیاں لانے پر یقین رکھتے ہیں۔ این ای سی کے ساتھ شراکت داری نے ہمیں ایسی مصنوعات فراہم کرنے کی اجازت دی ہے جو کاروبار کے طریقے میں جدت لائے گی۔”
این ای سی ریجنل یونیفائیڈ کمیونیکیشنز ڈویژن فرانسس وونگ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کمپنیوں کے باہمی اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے کاروباروں کے لیے ترقی اور مواصلات کے تجربات میں اضافہ عمل میں آیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منشا برادرز کے انتہائی تجربہ کار اور اسٹرٹیجک وژن کی دولت سے مالا مال سی ای او عباس لون نے کہا ”منشا برادرز ایسے حل فراہم کرنے میں ایک مرکز کے طور پر ترقی کی منازل طے کررہے ہیں جو کلائنٹس کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔“ انہوں نے اپنی کمپنی اور دنیا بھر کے معروف پرنسپل پارٹنرز کے ساتھ تعاون کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔
تقاریر کے مختصر سلسلے کے بعد بزنس ڈیولپمنٹ منیجر ریجنل یونیفائیڈ کمیونیکیشنز ڈویژن این ای سی ژیان یانگ نے این ای سی کا تعارف کراتے ہوئے ایکس پی اے بی این ای سی مارکیٹ شیئر پیش کیا۔ اس جامع جائزہ نے صنعت کے منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے مارکیٹ میں این ای سی کی اہمیت پرزور دیا۔
پری سیلز منیجر، ریجنل یونیفائیڈ کمیونیکیشنز ڈویژن این ای سی جسٹن یونگ نے ایس ایم بی این ای سی سلوشنز کی خصوصیات و فوائد کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ ان کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشن نے کاروبار کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے این ای سی کی مصنوعات کی موافقت اور توسیع پذیری کو اجاگر کیا۔
اس کے بعد این ای سی سی ایل 2100اور سی وی 9100 کو حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین بلاجھجک پیش کردہ مصنوعات کو مارکیٹ میں نمایاں کرنے والے ان مصنوعات کے انضمام، جدید خصوصیات اور صارف دوست انٹرفیس کا مشاہدہ کرتے نظر آئے۔
اس پروقار شام کا اختتام ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کے ساتھ ہوا، جس سے شرکاء کو ایک پُرسکون ماحول میں مربوط ہونے، خیالات کا اشتراک کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کا موقع حاصل ہوا۔
منشا برادرز کی جانب سے پیش کردہ این ای سی پروڈکٹس کی نمائش کی یہ تقریب جدت طرازی کا بہترین نمونہ تھی، یہ امر جدید ترین مواصلاتی حل کی فراہمی میں منشا برادرز کی لگن کو اجاگر کرتا ہے جو کاروبار کو جدید ڈیجیٹل انداز میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔
منشا برادرز ایک حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو پاکستان میں 1989 سے فعال ہے۔ اس ادارے کی جانب سے صارفین کو بعد از فروخت چوبیس گھنٹے تکنیکی سہولتیں اور مسائل کے حل کی سہولت دی جاتی ہے۔ منشا برادرز کی مصنوعات اور خدمات معیاری، قابل اعتماد اور سستی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے معتبر حوالہ ہیں جو آپ کے کاروبار کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ہوسکتی ہیں۔
مزید معلومات کے لیے تراب علی رمزی سے رابطہ کریں۔
03002000144 فون نمبر:
turab.ramzi@starlinks.pk ای میل: