لندن: پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
ہالی وُڈ کی شوبز ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی ’ایکسٹرا کریکلر‘ بھارتی اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر اپیل ٹی وی پلس کے لیے دستاویزی فلم تیار کرے گی۔
ملالہ کی فلم کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی دستاویزی فلم جنوبی کوریا کے ایک جزیرے کی ماہی گیر خواتین سے متعلق ہے۔ ابتدائی طور پر ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی اپیل کے لیے تین فلمیں بنائے گی۔