اسلام آباد: کلبھوشن یادو کیس کی پیروی میں بھارتی سرکار کی ہچکچاہٹ اور شرمندگی نے پاکستان موقف کی تصدیق کر دی۔
ذرایع کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو نے خود ہی نظر ثانی اپیل سے انکار اور رحم کی درخواست پر عمل درآمد کا انتخاب کیا۔
حکومتی ذرایع کے مطابق ایک جانب جہاں پاکستان بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کی مربوط کوشش کر رہا ہے، کلبھوشن کیس کی پیروی میں بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے، جسے مودی سرکار جعلی بیانیے کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ کمانڈر کلبھوشن یادو بھارتی کمیشنڈ فوجی افسر ہے، جس کے اعترافات پاکستان کے الزامات کا واضح ثبوت ہیں۔
کل بھوشن یادیو کا اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار!
خیال رہے کہ کلبھوشن یادو کی کارروائیوں کا مقصد سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے میں جب انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے یادو کو بھارتی جاسوس تسلیم کر لیا ہے، ایسے میں کیس کی پیروی میں بھارتی ہچکچاہٹ سے سزا پر عمل درآمد یقینی بن جائے گا۔