سجاد علی کے بیٹے کے گائے گیت کا سحر!

کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سجاد علی کے بیٹے کے پہلے ہی گیت ’اُداس پھرتے ہو‘ نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا۔
اپنے والد سجاد علی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اُن کے بیٹے خوبی علی نے بھی گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے موسیقی میں ڈیبیو کرنے کے لیے والد کے گائے ہوئے مشہور گیت ’’کیوں اداس پھرتے ہو‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔

سجاد علی کی آواز میں 2005 میں ریلیز کیا جانے والا گیت ’کیوں اداس پھرتے ہو‘ اُن کے بیٹے خوبی علی نے بھی والد کے انداز کے ساتھ گانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔
سجاد علی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی جانے والی خوبی علی کی ویڈیو 3 منٹ اور 23 سیکنڈ پر مشتمل ہے جسے اب تک 83 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
سجاد علی کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ یہ گیت اُن شکستہ دلوں کے لیے ہے جو زندگی میں کسی شکوے کے بغیر مسکراہٹ سجائے رہتے ہیں۔

Khubi aliSajjad ali sonSongudaas