کراچی: ماہر امراض گردہ نے اپنے اکلوتے بیٹے کے گردے عطیہ کرکے عظیم مثال قائم کردی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 20 سالہ جوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے، جاں بحق بیٹے کی میت خود ایمبولینس میں رکھ کر اسپتال پہنچیں۔
کراچی کی باہمت خاتون ماں ڈاکٹر مہر افروز نے تاریخی اقدام کیا، روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے 20 سالہ نوجوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر خود ایس آئی یو ٹی اسپتال میں گردوں کی ماہر ہیں، خاتون خود ایمبولینس میں لاش لے کر پہنچیں۔ خاتون نے پیغام دیا کہ میرا بیٹا تو نہیں رہا لیکن اس کے گردے کسی اور انسان کی زندگی بچا سکتے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹرز نے اچھا اقدام اٹھایا ہے۔