کراچی: پاکستان بھر میں ٹیکس وصولیوں میں کراچی سرفہرست جب کہ لاہور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔
ملک کے معروف انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 30.7 فیصد وصولیوں کے ساتھ کراچی سرفہرست رہا۔
ادھر فہرست میں لاہور 17.09 فیصد وصولیوں کے ساتھ دوسرے جب کہ اسلام آباد 14.1 فیصد وصولیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
2023 میں ایف بی آر کی ایئر بک کے مطابق ود ہولڈنگ سمیت ڈائریکٹ ٹیکسوں کی وصولی کا تناسب 48.7 فیصد جب کہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کا حجم 51.3 فیصد رہا۔