کراچی: دہشت گردوں کا نیٹ ورک بے نقاب، کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ گرفتار

کراچی: کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کا سہولت کاری پر مبنی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ کیماڑی پولیس نے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق ملزم حمیداللہ کی 2007 میں خالد اور عثمان نامی دہشت گردوں نے ٹی ٹی پی میں شمولیت کروائی، کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کے بعد ملزم نے کے پی کے میں کارروائیاں کیں، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سوات میں مٹہ پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث رہا۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم نے سوات میں حساس ادارے کے اہلکار اور ان کے والد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا، ملزم 2009 میں کراچی آیا اور سلیپر سیل کا حصہ بنا، 2014 میں افغانستان چلا گیا، ملزم اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ کراچی میں دہشت گرد حملے کے لیے اعلیٰ کمانڈ کے حکم کا انتظار کررہا تھا۔ ملزم حمیداللہ سے بارودی پاؤڈر اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

دہشت گردکارندہ گرفتارکالعدم ٹی ٹی پیکراچی