دسمبر، کراچی میں معمول سے زیادہ سردی اور بارش کی پیش گوئی!

کراچی: رواں ماہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ سردی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق دسمبر کے وسط میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت رہ سکتا ہے، جس سے سردی معمول سے زیادہ ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان رہے گا جب کہ 6 اور 7 دسمبر کو مغربی سسٹم ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے، 10 دسمبر کے بعد مغربی سسٹم ملک کے جنوبی حصے پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے اور اس دوران کراچی سمیت سندھ میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ دسمبرمیں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 14 دسمبر 1986 کو 1.3 سینٹی گریڈ رہا ہے۔

colddecemberkarachirain