کراچی: ابھرتے کاروباری افراد کیلئے شاندار موقع، ویسٹرن یونین کے تحت خصوصی ایونٹ 6 دسمبر کو ہوگا

کراچی: شہر قائد کے نوجوان کاروباری افراد، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپ بانیوں کو ایک اہم اور شاندار موقع مل رہا ہے، جہاں وہ نہ صرف عالمی مارکیٹس تک رسائی کے طریقوں سے آگاہ ہوسکیں گے، بلکہ ملکی و بین الاقوامی ماہرین سے براہِ راست رہنمائی بھی حاصل کرسکیں گے۔
ویسٹرن یونین کی جانب سے “انٹرپرینیورشپ بیس کیمپ” 6 دسمبر 2025 کو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک انووسٹا انڈس (Innovista Indus)، کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے۔
اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری سفر کے لیے بااعتماد پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ کاروبار کے آغاز، فروغ، ڈیجیٹل فری لانسنگ، ای کامرس اور عالمی کسٹمر بیس تک رسائی کے جدید طریقے سیکھ سکیں گے۔ اس بیس کیمپ میں شرکت کرنے والوں کو نیٹ ورکنگ کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے جب کہ تجربہ کار رہنماؤں اور معروف اسپیکرز کی جانب سے قیمتی مشورے اور اسٹرٹیجک گائیڈنس فراہم کی جائیں گی۔
ایونٹ کے منتظمین کے مطابق، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہونے کے ناتے نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے کے لیے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے اور اس بیس کیمپ کا مقصد انہی مواقع کو استعمال کرنے میں ان کی رہنمائی کرنا ہے۔ یہ پروگرام ویسٹرن یونین، مارک اپ ویلی (Markup Valley) اور واٹسن انسٹی ٹیوٹ (Watson Institute) کی مشترکہ کاوش ہے، جس کا ہدف ملک میں انٹرپرینیورشپ کے ایک مضبوط اور پائیدار ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے۔
منتظمین میں سے علی نثار نے وائس آف سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہ کوئی اسٹارٹ اپ شروع کرنے والا ہو، کوئی فری لانسر ہو یا کوئی کاروبار کو عالمی منڈی تک لے جانے کا خواہش مند، یہ ایونٹ ہر اُس شخص کے لیے ہے جو ترقی کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محدود نشستوں کے باعث شرکاء کو بروقت رجسٹریشن کی ترغیب دی جارہی ہے۔
عالمی مواقع کی طرف پہلا قدم— کراچی سے!

Emerging entrepreneursExcellent OpportunitykarachiWestern UnionYoung People