کراچی: سندھ کے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق کامران ٹیسوری کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں،
سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور ان کی ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔