بجلی فی یونٹ 7 روپے سستی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست

اسلام آباد: شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی۔
نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 7 روپے سستی کرنے کی درخواست بھیجی ہے جب کہ ڈسکوز نے فی یونٹ بجلی 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک اور ڈسکوز کی درخواستوں کی سماعت 27 دسمبر کو ہوگی۔

پچھلے مہینوں بجلی صارفین کو خاصے گراں نرخوں پر بجلی دستیاب ہوئی تھی۔ موسم سرما میں ہر مہینے کچھ نہ کچھ کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

k electricNepraRequest to make electricity cheaper